نئی دہلی ،18؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک کے مختلف شہروں میں کیش کی قلت کو لے کر ترنمول کانگریس نے مرکزی حکومت کی تنقید کی ہے ۔ترنمول کانگریس کے ایم پی دنیش ترویدی نے بدھ کو کہا کہ کیش کی قلت کس وجہ سے ہو رہی ہے اس کے بارے میں مرکزی حکومت کو ملک کو بتانا چاہئے۔ ساتھ ہی حکومت کو یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ کہیں اس کا منصوبہ دو ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے کی تو نہیں ہے۔ ترویدی نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے مرکزی حکومت دو ہزار روپے کے نوٹ کو بھی بند کرنے کی کوشش میں ہے ۔ ترنمول کے رہنما نے کہا کہ نوٹ کی کمی کے پیچھے کی حقیقت پر حکومت سے فوری طور بیان کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ آخر کن وجوہات سے انہیں ایک بار پھر قطار میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔ ترویدی نے کہا حکومت جمہوریت میں کسی کو کسی کو گمراہ نہیں کر سکتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا دو ہزار روپے کا نوٹ بند کر دیا گیا ہے؟ حکومت کو لوگوں سے حقیقت نہیں چھپانی چاہئے۔ ترنمول لیڈر نے کہا کہ خود انہیں گزشتہ کئی مہینوں سے بینک سے دو ہزار روپے کے نوٹ نہیں مل رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے 2016 میں نو ٹ بندی کے ساتھ ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹ کو بند کر دیا تھا. اس کے بعد لوگوں کو کیش کے لئے خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔